the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دمشق،29اپریل(ایجنسی) شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں گذشتہ سات روز کے دوران باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملوں میں 18 بچوں سمیت 123 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے جمعہ کو یہ اعداد وشمار جاری کیے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ فضائی حملے شامی فوج نے کیے ہیں یا اس کے اتحادی روس کے لڑاکا طیاروں نے عام شہریوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
اس مانیٹرنگ گروپ نے شام میں موجود



اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ حلب میں حکومت کے کنٹرول والے علاقوں پر باغیوں کی گولہ باری سے 13 بچوں سمیت 71 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
شامی فوج کی حلب میں گولہ باری سے تین بچوں سمیت مزید آٹھ شہری مارے گئے ہیں۔گذشتہ روز پیرس میں قائم ڈاکٹروں کی تنظیم طبیبان ماورائے سرحد (ایم ایس ایف) کے زیر انتظام ایک اسپتال پر فضائی حملے میں کم سے کم تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ اسپتال پر یہ فضائی حملہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.